3 نومبر، 2022، 8:09 PM

قازقستان، کان میں گیس دھماکہ،5 کان کن ہلاک

قازقستان، کان میں گیس دھماکہ،5 کان کن ہلاک

صوبائی انتظامیہ کے مطابق، یہ واقعہ شاہ تنسک نامی شہر میں واقع ایک کان میں مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے پیش آیا جہاں موجود 106 کان کنوں میں سے پانچ ہلاک اور چار زخمی ہو گئے

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ  قازقستان کے صوبہ کاراگاندی میں واقع کان میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق، یہ واقعہ  شاہ تنِسک نامی شہر میں واقع ایک کان میں مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے پیش آیا جہاں موجود 106 کان کنوں میں سے پانچ ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔  کان کی مالک کمپنی کے اہلکار ارمان کالی کوف نے بتایا کہ  یہ دھماکہ گیس کے کنویں کا والف کھولنے کے دوران  میتھین گیس خارج ہونے کے نتیجے میں ہوا۔

اس دھماکے کے بعد 101 کان کنوں کو وہاں سے نکال لیا گیا البتہ  چند کان کن اس واقعے میں جان سے  ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔قازق صدر  قاسم جومرد توکائیف نے اس  سانحے پر  تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

News ID 1912947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha